بچوں کو نشانہ بنانا مکمل جنگی جرم ہے، یمنی حکومت
شیعیت نیوز : یمنی حکومت نے کہا ہے کہ بچوں کو نشانہ بنانا مکمل جنگی جرم ہے اور سعودی عرب کی یہ کارروائی بے گناہ جانوں سے کھلی بے اعتنائی کا ثبوت ہے، جو بے سزا نہیں رہے گی۔
صوبہ تعز کے علاقے التربہ میں سعودی جنگی طیاروں نے ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، جس میں کم آمدنی والے مزدور اور خوانچہ فروش رہتے تھے، جن میں آئس کریم بیچنے والے بھی شامل تھے۔ حملے میں گیارہ افراد شہید ہو گئے، جن میں زیادہ تر بچے تھے۔ امدادی کارکنوں نے ملبے سے آٹھ لاشیں نکالی ہیں جبکہ تین افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ہوائی اڈوں پر حملہ فضائی محاصرے کا حصہ ہے، انصاراللہ یمن
یمنی حکومت کے ترجمان عمر البخیتی نے کہا کہ حملے کے بعد بھی سعودی طیارے علاقے میں پرواز کرتے رہے، جس سے امدادی کام میں رکاوٹ آئی۔







