صنعا اور المخا سمیت یمن بھر میں سعودی حملے، گھروں اور بجلی گھر پر بمباری

28 نومبر, 2026 19:09

شیعیت نیوز : سعودی جنگی طیاروں نے ہفتے کے روز یمن کے کئی صوبوں میں حملوں کا دائرہ بڑھا دیا اور گھروں، عوامی خدمات اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

دارالحکومت صنعا کے علاقے بیر ابو شملہ میں ایک حملے سے آٹھ گھر اور تین دکانیں تباہ ہوئیں اور کم از کم تیرہ افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کو نشانہ بنانا مکمل جنگی جرم ہے، یمنی حکومت

تعز میں المخا بجلی گھر پر پانچ حملے ہوئے، جس سے علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی، جبکہ الشمیتین پر بھی حملہ ہوا۔ صنعا صوبے کے گاؤں بیت الشعب میں ایک گیس اسٹیشن اور اب میں السحول کے مقام پر ایندھن کے ٹینکر نشانہ بنے۔ صعدہ کے ضلع باقم میں سعودی فائرنگ سے دو شہری زخمی ہوئے جبکہ البیضاء اور لحج میں بھی حملے ہوئے۔

10:22 شام نومبر 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔