آبنائے ہرمز دشمنوں کے لیے بند ہے، سمندری محاصرہ توڑنے کے منصوبے تیار ہیں، ایرانی بحریہ
شیعیت نیوز : ایرانی بحریہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز دشمنوں کے لیے بند ہے اور سمندری محاصرہ توڑنے کے منصوبے تیار ہیں، افواج احکامات کی منتظر ہیں۔
بحریہ کے ڈپٹی آپریشنز کمانڈر ریئر ایڈمرل فرہاد فتاحی نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والی جہاز رانی کی نگرانی جنرل اسٹاف کی ہدایات کے تحت سپاہ پاسداران کی بحریہ کے ساتھ مل کر کی جاتی ہے۔ مغربی حصہ سپاہ کی بحریہ کے زیر نگرانی ہے جبکہ مشرقی حصہ فوج کی بحریہ کے پاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اب خلیج فارس میں دندنانے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکے گا، ایرانی چیف جسٹس
انہوں نے امریکی صدر کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ ہرمز کھلا ہے اور کہا کہ یہ صرف دشمنوں کے لیے بند ہے، کچھ ممالک نگرانی میں گزر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ علاقے میں جھڑپیں جاری ہیں اور کنارک میں دفاعی مشن کے دوران ملاح محمد عباسی شہید ہو گئے۔







