ڈیرہ مراد جمالی: مسجد و امام بارگاہ کی بے حرمتی پر ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کا دورہ، 11 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان

07 اکتوبر, 2026 10:41

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما اور ادارہ مرکز تبلیغات اسلامی بلوچستان کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور دیگر مقامی رہنماؤں نے ڈیرہ مراد جمالی میں واقع مسجد حسینی و امام بارگاہ کربلائی کا دورہ کیا۔ رہنماؤں نے شرپسند عناصر کی جانب سے امام بارگاہ کی دیوار توڑے جانے اور اس مقدس مقام کی مبینہ بے حرمتی کے انتہائی افسوسناک واقعے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع نصیر آباد کے رہنما، امام بارگاہ کے خادم حاجی ہدایت اللہ گورشانی، معروف نوحہ خواں سید سعید علی شاہ اور دیگر مقامی عمائدین و مومنین بھی موجود تھے۔

رہنماؤں نے اس دلخراش واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے قطعی ناقابلِ برداشت قرار دیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے واضح کیا کہ مسجد اور امام بارگاہ مقدس ترین مقامات ہیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ ان مقامات کا فوری تحفظ یقینی بنائے۔ علامہ سید ظفر عباس شمسی نے انتظامیہ سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے مومنین سے صبر و تحمل اور قانون کا احترام کرنے کی اپیل کی۔ ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ اس مذموم واقعے کے خلاف اور بے حرمتی کے مرتکب عناصر کی گرفتاری کے لیے پیر 11 اکتوبر کو حسینی مسجد کربلائی امام بارگاہ میں احتجاجی مجلسِ عزاء منعقد کی جائے گی، جس میں مومنین بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے خلاف نیا محاذ، تکفیری دہشت گرد جولانی کی سعودی سرپرستی میں ریاض آمد

دوسری جانب واقعے کی سنگینی اور عوامی اشتعال کے پیشِ نظر ایس ایچ او ڈیرہ مراد جمالی نے فوری طور پر امام بارگاہ پہنچ کر علمائے کرام اور شیعہ اکابرین سے ملاقات کی۔ اس اہم نشست میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی، شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا مشتاق حسین عمرانی، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے مولانا سید ظفر عباس شمسی، مدرسہ امام صادقؑ کے پرنسپل مولانا محمد رضا مفکر اور جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی رہنما مولانا عبدالحکیم انقلابی سمیت دیگر موجود تھے۔ ایس ایچ او نے علمائے کرام کو یقین دلایا کہ مسجد و امام بارگاہ کی بے حرمتی میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق اور بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

11:26 صبح اکتوبر 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔