سعودی رجیم امن کی درخواست کا جواب دینے کے بجائے کشیدگی بڑھا رہی ہے، یمن
محمد عبدالسلام
شیعیت نیوز : صنعا کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ محمد عبدالسلام نے خطے میں حالیہ کشیدگی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعودی رجیم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی رجیم کو کشیدگی میں اضافے اور مسلسل جرائم کے ارتکاب کے بجائے امن کی درخواستوں کا مثبت جواب دینا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں : عرب لیگ کے بے بنیاد دعوے مسترد، تینوں جزائر ایران کا اٹوٹ انگ ہیں، وزارت خارجہ ایران
محمد عبدالسلام نے مزید کہا کہ سعودی رجیم اب بھی دنیا کی رائے عامہ کو خوفزدہ کرنے اور خطے پر دباؤ ڈالنے کے لیے جھوٹے بیانیوں کے ذریعے گمراہ کرنے پر بضد ہے۔ ان کے مطابق ریاض کا یہ ہٹ دھرمی پر مبنی طرز عمل خطے میں کشیدگی کم کرنے اور پائیدار امن کے قیام کی کوششوں کے بالکل برخلاف ہے۔







