الجوف میں یمنی فورسز کی کامیاب کارروائی، سعودی حمایت یافتہ عناصر کے ٹھکانے تباہ
یمن
شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج نے صوبہ الجوف کے علاقے خب والشعف میں واقع الیتمہ کے مقام پر سعودی حمایت یافتہ عناصر کے ٹھکانوں پر زبردست کارروائی کی ہے۔ یمنی فورسز نے دشمن کا گھیراؤ کرتے ہوئے ان کی درجنوں گاڑیاں اور فوجی سازوسامان تباہ کر دیا اور الیتمہ بازار سمیت تمام ملحقہ علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حملوں اور سائنسدانوں کے قتل سے ہماری جوہری مہارت ختم نہیں کی جاسکتی، ایرانی وفد
یمنی ذرائع کے مطابق الجوف کے اطراف میں فرار ہونے والے مخالف عناصر کا تعاقب جاری ہے اور یمنی فورسز تمام محاذوں پر دشمن کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد الفرح نے تصدیق کی ہے کہ یمنی مسلح افواج نے مشرقی الجوف میں اللبنات کی پہاڑیوں کی جانب دشمن کی پیش قدمی کامیابی سے ناکام بنا دی ہے، جبکہ انہیں مدد فراہم کرنے والی قوتوں کو متعدد بیلسٹک میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔







