ارلی لرننگ اسکول کے بچوں کا امامیہ مرکز سکردو کا دورہ، علامہ حسن جعفری سے ملاقات

09 ستمبر, 2026 11:14

شیعیت نیوز : ارلی لرننگ ماڈل اسکول (روپانی فاؤنڈیشن) سکردو کے طلبہ نے اپنی اساتذہ کے ہمراہ امامیہ مرکز بلتستان اور مرکزی امامیہ جامع مسجد کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پر بچوں نے مسجد کی عالیشان عمارت اور لائبریری کا مشاہدہ کیا اور انہیں ان مقامات کی علمی و روحانی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : فوجی دفاع کی طرح علمی و فکری دفاع بھی ناگزیر ہے، آیت اللہ حسینی بوشہری

دورے کے دوران بچوں نے امام جمعہ والجماعت سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔ علامہ حسن جعفری نے بچوں سے شفقت بھری گفتگو کرتے ہوئے مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے فرمان کا حوالہ دیا اور کہا کہ بچپن میں حاصل کی گئی تعلیم انسان کے شاندار مستقبل کی بنیاد بنتی ہے۔ انہوں نے اساتذہ کو خصوصی تلقین کی کہ تعلیم کا مقصد صرف نصاب پڑھانا نہیں بلکہ بچوں کو سوال کرنے اور رائے کے اظہار کا موقع دینا ہے تاکہ ان کی پوشیدہ صلاحیتیں سامنے آسکیں۔

آخر میں ارلی لرننگ ماڈل سینٹر کی کوآرڈینیٹر محترمہ فاطمہ بہرام خان نے بچوں کی حوصلہ افزائی اور قیمتی نصیحتوں پر علامہ شیخ محمد حسن جعفری کا شکریہ ادا کیا۔ اس مطالعاتی سرگرمی کو بچوں میں دینی و تعلیمی شعور بیدار کرنے کے لیے ایک انتہائی مثبت قدم قرار دیا گیا۔

11:25 صبح ستمبر 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔