جوابی کارروائی پر ایران کو اس سے کہیں زیادہ شدید حملے کا سامنا کرنا پڑے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

01 ستمبر, 2026 19:14

شیعیت نیوز : امریکی رہنما ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے حالیہ امریکی حملوں کا کوئی جواب دیا تو اسے دوبارہ اور اس سے کہیں زیادہ سخت اور شدید حملے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے اپنی ایک تازہ پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اس وقت آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی اہداف پر وسیع پیمانے پر اور انتہائی طاقتور حملے کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سنٹکام کا ایران کے خلاف نئے حملوں کا دعویٰ، بندرعباس، قشم اور سیریک میں دھماکوں کی آوازیں

ٹرمپ کے بیان کے مطابق، یہ حملے آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگیں بچھانے کی ایران کی مبینہ ناکام کوشش اور اردن میں امریکی فوجی اڈے پر آٹھ میزائل داغے جانے کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو مبینہ طور پر ہٹا دیا گیا ہے یا دھماکے سے تباہ کر دیا گیا ہے، جبکہ میزائلوں کو بھی کامیابی سے ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔

اپنے پیغام میں ٹرمپ نے مزید گیدڑ بھپکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے اس نام نہاد جائز حملے کا جواب دیا تو اس پر مزید طاقت کے ساتھ حملہ کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ اشتعال انگیز دعویٰ بھی کیا کہ اس سے بھی بڑا حملہ ابھی باقی ہے اور جب وہ مکمل ہوگا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا تقریباً کچھ باقی نہیں رہے گا۔

8:02 شام ستمبر 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔