مرحوم علامہ محمد جمعہ اسدی کی یاد میں پُروقار تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

01 ستمبر, 2026 11:36

شیعیت نیوز : موسیٰ کالج کوئٹہ میں مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ محمد جمعہ اسدی رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں ایک پُروقار تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس اہم تقریب میں دینی، علمی و سماجی رہنماؤں، اساتذہ، طلبہ اور مرحوم کے عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : امت مسلمہ کے مسائل کا حل صرف اتحاد اور مشترکہ جدوجہد میں مضمر ہے، آل پارٹیز وحدتِ امت کانفرنس

اس تعزیتی تقریب میں آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، علامہ امین شہیدی، علامہ رمضان توقیر اور حجت الاسلام مشتاق عمرانی سمیت جید علماء کرام نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ ریفرنس میں اہلِ سنت اور تشیع کی ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں، جنہوں نے مرحوم کی دینی و ملی خدمات پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

12:38 شام ستمبر 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔