ایران اور چین کے اسٹریٹجک تعلقات کسی کی اجازت کے محتاج نہیں، محمد باقر قالیباف

27 اگست, 2026 10:26

شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو کسی تیسرے فریق کی اجازت کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے ایران پر عائد تازہ امریکی پابندیوں کو مسترد کرنا دونوں اتحادی ممالک کے درمیان مضبوط اور آزادانہ اسٹریٹجک شراکت داری کا واضح ثبوت ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں قالیباف نے کہا کہ ایران اور چین مارچ 2021 میں طے پانے والے 25 سالہ جامع اسٹریٹجک تعاون کے پروگرام کی بنیاد پر اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ شراکت داری باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور کثیر قطبی دنیا کے مشترکہ وژن پر استوار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں میں امریکی خفیہ تنصیبات تباہ، اربوں ڈالر کا نقصان

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا یہ اہم بیان چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے اس سخت ردعمل کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے امریکہ کی جانب سے ایران پر نام نہاد "ڈی ڈے” اقتصادی پابندیوں کے اعلان کی شدید مذمت کی تھی۔ چین نے واضح کیا تھا کہ وہ اپنے قانونی حقوق اور تجارتی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری قدم اٹھائے گا۔

چینی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ چین کا تعاون مکمل طور پر عالمی قوانین کے دائرے میں ہے۔ بیجنگ ایسی کسی بھی یکطرفہ امریکی پابندی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جسے بین الاقوامی قانون یا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تائید اور اجازت حاصل نہ ہو۔

11:51 صبح اگست 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔