اصفہان میں مجلسِ وحدت مسلمین کے زیرِ اہتمام مجلسِ تکریمِ شہداء، شہید سید حسن نصر اللہؒ کو شاندار خراجِ عقیدت

12 اکتوبر, 2026 19:24

شیعیت نیوز : مجلسِ وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) شعبۂ اصفہان کے زیرِ اہتمام قائدِ مقاومت شہید علامہ سید حسن نصر اللہؒ کی دوسری برسی اور مرحوم محمد رفیق، حافظ علی عمار یاسر اور سیدہ عفت نقوی کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک پروقار ’مجلسِ تکریمِ شہداء‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس روحانی و فکری اجتماع میں کثیر تعداد میں علمائے کرام، محبانِ اہلِ بیت علیہم السلام اور عزاداران نے شرکت کی۔

مجلس سے مدرسہ الولایہ اسلام آباد کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین سید علی محمد نقوی نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے شہداء کی فضیلت، ان کی لازوال قربانیوں اور بارگاہِ الٰہی میں ان کے بلند مرتبے پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جو پاکیزہ نفوس اسلام کی سربلندی، رضائے الٰہی کے حصول اور مظلوموں کی غیر مشروط حمایت کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے جان نچھاور کرتے ہیں، وہ بارگاہِ خداوندی میں اعلیٰ ترین مقام پاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی بڑی کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد گرفتار

مولانا سید علی محمد نقوی نے قرآنی آیت «إِنَّ اللَّهَ اشْتَرَىٰ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ» کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مؤمنین کی جانوں اور مالوں کا سودا جنت کے بدلے کر رکھا ہے، لیکن شہداء کے لیے جنت کی نعمتوں سے بڑھ کر قربِ الٰہی اور رضوانِ الٰہی کا حصول اصل انعام ہے جس کی عظمت الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ مقاومت شہید سید حسن نصر اللہؒ جیسی عبقری شخصیات نے راہِ خدا میں اپنی قربانی پیش کر کے ایثار، شجاعت، استقامت اور مظلوم نوازی کی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے زور دیا کہ شہداء سے سچی عقیدت کا تقاضا یہ ہے کہ ان کی یاد اور مشن کو زندہ رکھا جائے اور حق و انصاف کے محاذ پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا جائے۔

8:15 شام اکتوبر 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔