شہید رہبر معظم کے چہلم پر المہدی دینیات سنٹر میں قرآن خوانی اور مجلسِ عزا کا انعقاد

26 اگست, 2026 08:58

شیعیت نیوز : بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں واقع المہدی دینیات سنٹر کی جانب سے رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی خامنہ ای (قدس سرہ) کے چہلم کی مناسبت سے قرآن خوانی اور پُرسوز مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا۔

اس روحانی اور بابرکت پروگرام میں سنٹر کے معصوم بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی اور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ تلاوتِ قرآنِ پاک کی سعادت حاصل کر کے شہید رہبر سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : نوجوان نسل کی اخلاقی تربیت کے لیے سیرتِ رسول (ص) سے رہنمائی ناگزیر ہے، علامہ عارف واحدی

مجلسِ ترحیم سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے شہید رہبرِ معظم کی علمی، دینی، سیاسی اور اجتماعی خدمات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے امتِ مسلمہ کے لیے شہید آیت اللہ خامنہ ای کی بابصیرت قیادت، استقامت اور بے مثال تقویٰ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

یہ بابرکت مجلسِ عزا اور قرآن خوانی شہید رہبر کی عظیم دینی جدوجہد کو یاد کرنے کا ذریعہ بنی، جس کا بنیادی مقصد نئی نسل کے دلوں میں دینِ اسلام، تعلیماتِ قرآنی اور محمد و آلِ محمد (ع) سے وابستگی کو مزید مستحکم کرنا تھا۔

10:14 صبح اگست 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔