مسجد الاقصیٰ اور اپنی سرزمین کا دفاع کریں، ابو عبیدہ کی فلسطینیوں سے اپیل

22 اگست, 2026 14:10

شیعیت نیوز : حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینیوں سے دہشتگرد اسرائیلی رجیم کی فوج کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر جاری بیان میں مزاحمتی کارکن فتحی خازم المعروف ابو رعد کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ قابض صہیونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دفاعی ساز و سامان کی پیداوار دوگنی ہوگئی، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

قسام بریگیڈز کے ترجمان نے مسجد الاقصیٰ کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے کی برسی اور قابض حکومت کے بڑھتے ہوئے جرائم کے سائے میں تمام مزاحمت کار فلسطینیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجد الاقصیٰ، اپنی سرزمین اور عزت و ناموس کا دفاع کریں اور قابضین کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے شہدا کے خون کا بدلہ لینے کی بھی اپیل کی۔

فتحی خازم شہید فلسطینی مزاحمت کاروں رعد خازم اور عبدالرحمن خازم کے والد تھے اور جمعرات کی صبح جنین شہر میں اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران شہید ہوئے۔

2:54 شام اگست 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔