انسانی ذہن کو ڈیجیٹل انداز سے مفلوج کر کے اس کے شعور پر حملہ کیا جا رہا ہے، علامہ ساجد علی نقوی

22 اگست, 2026 14:03

شیعیت نیوز : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے دہشت گردی سے متاثرہ افراد، مذہبی اعتقاد کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بننے والے متاثرین اور غلام تجارت کے خاتمے سے متعلق عالمی ایام کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مذہب انسانی وقار کی بلندی، فلاح اور باہمی مساوات کے آفاقی پیغام کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو آزاد پیدا کیا گیا ہے مگر ہر دور میں ایک نئے انداز میں انسان کو غلام بنایا گیا اور بنایا جا رہا ہے۔ فرد کی غلامی کی جگہ اس سے بھی سخت قوموں اور ریاستوں کی غلامی نے لے لی ہے، جبکہ دوسری طرف انسانی ذہن کو ڈیجیٹل انداز سے مفلوج کرکے اس کے شعور پر حملہ کیا جا رہا ہے اور اس سے سوچنے اور جینے کا حق تک چھینا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمنی افواج کا مآرب اور مغربی ساحل پر سعودی کرائے کے فوجیوں کے خلاف ڈرون حملہ، بھاری نقصان

علامہ نقوی نے کہا کہ دینِ الٰہی انسانیت کے لیے بہترین راستہ ہے جس نے غلامی کی مذمت اور اس کے خاتمے کا جواز فراہم کیا۔ مذہبی اعتقادات کی بنیاد پر تشدد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بنیادی عقائد کی تشریح و توجیہ مختلف انداز میں ہونے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور بعض اوقات یہ شدت اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ مخالف نظریہ رکھنے والا نشانہ بن جاتا ہے، جسے دنیا "انتہا پسندی” کا نام دیتی ہے اور اسی سے دہشت گردی جنم لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کہ پاکستان میں اسی سوچ کے سبب فتوے دیے گئے اور ایک عرصے تک تکفیر کا بازار گرم رہا جس سے تشدد نے جنم لیا اور سینکڑوں خاندان اور ہزاروں افراد متاثر ہوئے۔ انہوں نے ڈیجیٹل دور میں انسانی ذہن کو مفلوج کرنے کے نئے چیلنجز پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ انسانی رویوں اور قدروں کو بحال کیے بغیر آنے والی نسلوں کا تحفظ ممکن نہیں۔

2:53 شام اگست 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔