سیرتِ رسولؐ اور تعلیماتِ اہل بیتؑ ہی اتحاد، اخوت اور انسانیت کا پیغام ہیں، علامہ عارف حسین واحدی

22 اگست, 2026 14:23

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے رکن علامہ عارف حسین واحدی نے حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات اور حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے پی سی ہوٹل راولپنڈی میں مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس کانفرنس کی صدارت انٹرنیشنل امام حسین کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کی، جبکہ سنی و شیعہ مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی مذہبی و سماجی شخصیات کے علاوہ غیر مسلم طبقات کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: یمنی افواج کا مآرب اور مغربی ساحل پر سعودی کرائے کے فوجیوں کے خلاف ڈرون حملہ، بھاری نقصان

علامہ عارف حسین واحدی نے انٹرنیشنل امام حسین کونسل کی جانب سے اتحادِ امت پر مبنی اس اہم پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے اہل بیت اطہار علیہم السلام کی سیرت و تعلیمات تمام مسلمانوں کے لیے اتحاد، اخوت، محبت اور انسانیت کا پیغام رکھتی ہیں۔ انہوں نے حضور اکرمؐ کی حیاتِ طیبہ اور حضرت امام حسن مجتبیٰؑ کی سیرت، صبر، حلم، بصیرت اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے آپؑ کی عظیم جدوجہد کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر قرآن کریم، سیرتِ رسولؐ اور اہل بیتؑ کی تعلیمات کی روشنی میں اتحاد و وحدت کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے 14 اگست یومِ آزادی پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا استحکام، سلامتی اور ترقی پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہمیں تمام مسالک، مذاہب اور طبقات کے درمیان اتحاد کو مضبوط بناتے ہوئے پاکستان کو ایک مضبوط، مستحکم اور پرامن ملک بنانا ہے۔

3:20 شام اگست 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔