عوام کا اجتماع محض سوگ نہیں، ولایت فقیہ سے وابستگی کا ثبوت ہے، آیت اللہ سعیدی

21 اگست, 2026 18:58

شیعیت نیوز : قم میں نماز جمعہ کے خطبوں میں آیت اللہ سید محمد سعیدی نے کہا کہ رہبر شہید انقلاب صرف ایک سیاسی و دینی شخصیت نہیں بلکہ عالم اسلام اور تمام آزادی پسندوں کے لیے مرجع دینی و معنوی رہنما تھے۔ انہوں نے ایران کی اسلامی حکمرانی کا ایک ممتاز نمونہ پیش کرتے ہوئے اسلامی شناخت اور قومی عزت کو باہم جوڑا۔ انہوں نے رہبر شہید کی تشییع میں لاکھوں افراد کے اجتماع کو امت اور رہبر کے ناقابلِ شکست رشتے اور ولایت فقیہ سے عوام کی وابستگی کا واضح ثبوت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ ساجد نقوی کا مرحوم آیت اللہ محمد حسین نجفی کی برسی پر خراجِ عقیدت

آیت اللہ سعیدی نے ولادت رسول اکرم (ص) اور ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو قرآن اور ائمہؑ کی سیرت کا مستقل اصول قرار دیا اور صہیونی سازشوں کے مقابلے میں وحدت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے شہید رجائی و شہید باہنر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حکام سے معاشی مشکلات اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

امام حسن عسکریؑ کی شہادت اور امام زمانہؑ کی امامت کے آغاز کی مناسبت سے انہوں نے کہا کہ حقیقی انتظار محض ایک نظری تصور نہیں بلکہ عملی، متحرک اور پُرعزم جدوجہد کا نام ہے۔ پہلے خطبے میں انہوں نے مسجد کو اسلامی معاشرے کا بنیادی مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ مساجد کو نوجوانوں سے جوڑ کر انہیں سماجی و ثقافتی میدان میں فعال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

8:17 شام اگست 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔