رعایت اللہ فاروقی کا اسٹریٹجک تجزیہ: پاکستان کسی بھی مسلم ملک کے خلاف نہیں لڑے گا

08 اگست, 2026 11:03

شیعیت نیوز : معروف تجزیہ کار رعایت اللہ فاروقی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے (مکہ معاہدہ) پر اپنے اسٹریٹجک تجزیے میں کہا ہے کہ بہت سے لوگ اس معاہدے کو ایران مخالف قرار دے رہے ہیں، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی صورت میں سعودی عرب کے لیے کسی بھی مسلم ملک سے نہیں لڑے گا، اور یہ معاہدہ بھی اسی اصول پر مبنی ہے۔

فاروقی نے کہا کہ جو لوگ اس معاہدے کو ایران کے خلاف سمجھ رہے ہیں، وہ تاریخی حقائق اور جیوپولیٹکل حقیقتوں سے چشم پوشی کر رہے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان نے سعودی عرب کے دفاع کے لیے فوج بھی پہنچائی اور ایران کے دفاع کے لیے گوادر کے راستے بڑی سپلائیاں بھی دیں، مگر نہ ایران نے کبھی سعودی عرب میں پاکستانی فوج کی موجودگی پر اعتراض کیا اور نہ سعودی عرب نے ایران کو سپلائی پر اعتراض کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دی اٹلانٹک کا اعتراف: دہشتگرد ٹرمپ ایران کے مذاق کا نشانہ، شدید شرمندگی کا شکار

فاروقی نے کہا کہ ان کے تجزیے کی تائید ایران سے عباس عراقچی کے بیان سے ہوئی ہے جنہوں نے کہا کہ "وقت آگیا ہے کہ خود پر بھروسہ کرکے حقیقی بھائی چارہ قائم کیا جائے”۔ ان کے مطابق اس سے مکہ معاہدہ ہی مراد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں ایرانی سپیکر باقر قالیباف 14 اگست کی مرکزی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان خلیج فارس کے دونوں کناروں کو آپس میں ملا رہا ہے۔

12:02 شام اگست 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔