یمن کا سعودی جارحیت میں شامل ہونے والے فریقوں کو سخت انتباہ

08 اگست, 2026 08:50

شیعیت نیوز : یمنی حکام نے سعودی رجیم کی جانب سے یمن کے خلاف جارحیت میں ممکنہ نئے اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جواز یا خوبصورت عنوان کے تحت سعودی جارحیت میں شامل ہونے والا فریق جارح تصور کیا جائے گا۔ یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے جمعہ کے روز ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یمن کا معاہدۂ مکہ پر سخت ردعمل، “محاصرے کے بدلے محاصرے” کی حکمت عملی جاری رہے گی

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا کہ معاہدے ماضی پر لاگو نہیں ہوتے اور "محاصرے کے بدلے محاصرہ” کی پالیسی اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی سعودی جارح کے ساتھ اس کی 12 سالہ جارحیت اور یمن کے محاصرے میں شریک ہونا چاہتا ہے، وہ جارح تصور ہوگا، چاہے اس شرکت کو کتنے ہی پرکشش عنوانات میں پیش کیا جائے۔ المشاط نے سعودی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاض پوری دنیا کو بھی اپنے ساتھ جمع کرلے تو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، کیونکہ منصفانہ اور باعزت امن کی قیمت جنگ کے مقابلے میں کہیں کم ہے۔

9:48 صبح اگست 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔