یمن کی سعودی رجیم کے خلاف نئی عسکری حکمت عملی، ہر فوجی نقل و حرکت کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا

08 اگست, 2026 08:46

شیعیت نیوز : ایک یمنی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ صنعا نے سعودی رجیم کے خلاف ایک نئی عسکری حکمتِ عملی نافذ کر دی ہے، جس کے تحت سعودی عرب سے یمن یا یمن سے سعودی عرب کی جانب ہونے والی ہر قسم کی فوجی نقل و حرکت اور تعیناتی کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یمنی مسلح افواج کی مأرب اور حضرموت میں وسیع کارروائیاں، سعودی حمایت یافتہ 58 جنگجو ہلاک

یمنی ذریعے نے المیادین کو بتایا کہ اس نئی حکمت عملی کا مقصد میدان جنگ کا فیصلہ کن خاتمہ، سعودی حمایت یافتہ فورسز کو منتشر کرنا اور مختلف صوبوں کے درمیان ان کی نقل و حرکت کو روکنا ہے۔ صنعا نے ان یمنی افراد کو جو سعودی حمایت یافتہ فورسز کے ساتھ موجود ہیں، خبردار کیا ہے کہ وہ تمام فوجی چھاؤنیاں فوری طور پر چھوڑ دیں اور سعودی افسران کے قریب جمع ہونے سے گریز کریں، کیونکہ ایسی تمام سرگرمیوں کو براہِ راست عسکری ہدف سمجھا جائے گا۔

9:37 صبح اگست 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔