جامعہ محمدیہ ٹرسٹ مہدی آباد میں دو روزہ فنِ تحقیق و تحریر ورکشاپ کا انعقاد
جامعہ محمدیہ ٹرسٹ
شیعیت نیوز : جامعہ محمدیہ ٹرسٹ مہدی آباد میں دو روزہ فنِ تحقیق و تحریر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کی تدریس شیخ سکندر علی بہشتی نے انجام دی۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد طلبہ کو تحقیق، مطالعہ، مضمون نویسی، علمی اسلوب، حوالہ نویسی اور جدید تحقیقی اصولوں سے روشناس کرانا تھا تاکہ وہ مستقبل میں علمی و تحقیقی میدان میں مؤثر اور معیاری کردار ادا کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: قبر، آخرت کی پہلی منزل اور میدانِ حشر کی طرف جانے والا دروازہ ہے، حجت الاسلام شیخ محمد جواد حافظی
ورکشاپ کے دوران شیخ سکندر علی بہشتی نے فنِ تحقیق و تحریر کے مختلف اہم موضوعات پر نہایت سادہ، مؤثر اور عملی انداز میں گفتگو کی۔ انہوں نے تحقیق کے مختلف مراحل، موضوع کے درست انتخاب، مواد کی تنظیم، معتبر مصادر سے استفادہ، حوالہ نویسی کے اصول، علمی اسلوبِ تحریر اور تحقیقی اخلاقیات کو عملی مثالوں کے ذریعے جامع انداز میں بیان کیا۔ طلبہ نے سوال و جواب کے سیشن میں بھرپور دلچسپی کے ساتھ شرکت کی اور اساتذہ کی قیمتی رہنمائی سے استفادہ کیا۔
یہ علمی و تحقیقی ورکشاپ طلبہ کے لیے نہایت مفید، مؤثر اور کامیاب ثابت ہوئی، جس کے نتیجے میں طلبہ میں تحقیق و تحریر کا شوق بیدار ہوا اور معیاری تحقیقی و تصنیفی خدمات انجام دینے کی راہ مزید ہموار ہوئی۔







