علامہ افتخار نقوی کی جماعت اسلامی قیادت سے ملاقات، امیر العظیم کو خراجِ تحسین، قومی یکجہتی پر زور

02 اگست, 2026 15:17

شیعیت نیوز : علامہ سید افتخار حسین نقوی نے جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کے موقع پر مرحوم امیر العظیم کی دینی و ملی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اتحادِ امت، باہمی رواداری اور قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کیا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر مرحوم امیر العظیم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے اہلِ خانہ، جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔

ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ سیاسی صورتِ حال، امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز، بین المسالک ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور باہمی تعاون کے فروغ سمیت مختلف اہم قومی و بین الاقوامی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے قائم مقام وزیرِ دفاع کا اعلان، ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں، نہ غافل ہیں نہ غیر فعال

علامہ افتخار حسین نقوی کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سینئر رہنما علامہ حافظ سید کاظم رضا نقوی، صدر شیعہ علماء کونسل لاہور چوہدری صغیر عباس ورک اور برادر ساجد نقوی بھی موجود تھے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر جنجوعہ، مشیرِ امیر فرید احمد پراچہ، امیرِ جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری اور امیرِ جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم بھی ملاقات میں شریک تھے۔

4:27 شام اگست 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔