ایران کے قائم مقام وزیرِ دفاع کا اعلان، ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں، نہ غافل ہیں نہ غیر فعال

02 اگست, 2026 15:05

شیعیت نیوز : ایران کے قائم مقام وزیرِ دفاع بریگیڈیئر جنرل سید مجید ابن رضا نے واضح کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر ممکنہ خطرے اور چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور دشمن کی کسی بھی دھمکی کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔

ابن رضا نے کہا کہ حالیہ دشمنانہ بیانات اگرچہ نفسیاتی جنگ اور دباؤ بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہیں تاہم ایران انہیں حقیقی خطرات کے طور پر دیکھتا ہے اور اسی بنیاد پر اپنی دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم نہ غافل ہیں اور نہ ہی غیر فعال، ہر خطرہ ہماری تیاری، دفاعی صلاحیت اور قوتِ بازدارندگی میں اضافے کا سبب بنتا ہے اور ایرانی مسلح افواج ملک کی سلامتی کے خلاف کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل آمادگی رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عراقچی کا جنرل عاصم منیر اور ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکی مہم جوئی کے خلاف سخت وارننگ

ماہرین کے مطابق قائم مقام وزیرِ دفاع کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف نئی دھمکیاں سامنے آ رہی ہیں اور یہ پیغام واضح کرتا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت اور عزم رکھتا ہے۔

4:27 شام اگست 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔