چہلمِ سید الشہداءؑ کی تیاریاں جرم بن گئیں، ایم ڈبلیو ایم کے عہدیداروں کے گھروں پر ریڈ، صدر سمیت 4 گرفتار
ایم ڈبلیو ایم
شیعیت نیوز : چہلمِ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے جلوس کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف مقامات پر مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران کے خلاف کارروائیاں انتہائی تشویشناک ہیں۔
سید ظلِ حسنین نقوی ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین منڈی بہاؤالدین کے گھر پر ریڈ کیا گیا، سید سجاد نقوی صوبائی سیکرٹری روابط شمالی پنجاب کے گھر آدھی رات کو ریڈ مارا گیا اور سید باقر علی صدر مجلس وحدت مسلمین تحصیل ملکوال کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مزید تین عہدیداران بھی گرفتار کر لیے گئے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری لیگل عزاداری ونگ سید فخرِ حسنین رضوی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کہا کہ پرامن عزاداری اور آئینی و قانونی حقوق ہر شہری کا حق ہیں اور ایسے اقدامات عوام میں شدید تشویش پیدا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیعہ دوسرے ملکوں میں خودکش حملے نہیں کرتے یہ وہابیوں کا کام ہے، سربراہ امریکی انٹیلیجنس
سید فخرِ حسنین رضوی نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے اور چہلمِ امام حسینؑ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جائے کیونکہ چہلم کے جلوس میں پیدل شرکت کرنا نہ جرم ہے نہ ہو سکتا ہے۔
یہ کارروائیاں ثابت کرتی ہیں کہ پنجاب میں عزاداری کو منظم انداز میں روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو آئینِ پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ملتِ تشیع اس ظلم کے خلاف پوری قانونی اور آئینی قوت کے ساتھ کھڑی ہے۔







