اربعینِ امام حسینؑ پر کربلا میں آلِ سعود کی یزیدیت، مساجد اور قرآن نشانہ

29 جولائی, 2026 12:20

شیعیت نیوز : اربعینِ امام حسین علیہ السلام کے مقدس موقع پر کربلا سمیت عراق کے مختلف شہروں پر آلِ سعود کے حملوں نے اس خاندان کی یزیدی سوچ سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ جب پوری دنیا کے کروڑوں مسلمان نواسۂ رسولؑ کی زیارت کے لیے کربلا کی جانب رواں دواں ہیں، ٹھیک اسی وقت ان مقدس سرزمینوں کو بم سے اڑانا واضح کرتا ہے کہ آلِ سعود کا دین اسلام سے نہیں بلکہ یزید کی میراث سے تعلق ہے۔

امریکہ اور عرب ممالک کا ملازم کاپی پیسٹ میڈیا آپ کو یہ بتا رہا ہے کہ آلِ سعود نے صرف ایرانی نواز ملیشیا کو نشانہ بنایا ہے لیکن عراقی میڈیا کی تصاویر پوری سچائی بیان کر رہی ہیں کہ حملہ دراصل کہاں ہوا اور کیوں کیا گیا۔

تصاویر میں شہید قرآن نظر آ رہے ہیں، مساجد ملبے کا ڈھیر بنی ہوئی ہیں اور کوئی بھی آنکھوں والا انسان آسانی سے سمجھ سکتا ہے کہ یہ حملے کن کی جگہوں پر ہوئے اور جن لوگوں نے یہ حملے کیے ان کا دین اسلام سے کیا تعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کربلا پر بمباری، مساجد تباہ، نمازی شہید، محمد بن سلمان کے پالتو طاہر اشرفی کی زبان پر تالہ

تاریخ خود کو دہرا رہی ہے، جس طرح یزید نے کربلا میں امام حسینؑ اور ان کے ساتھیوں کو شہید کیا، جس طرح اہلِ بیتؑ کے خیموں کو آگ لگائی، آج آلِ سعود اسی یزیدی روش پر چل کر اربعین کے موقع پر کربلا کی مقدس سرزمین پر قرآن اور مساجد کو نشانہ بنا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکی و سعودی میڈیا کا جھوٹا بیانیہ تصاویر کے سامنے ٹک نہیں سکتا اور دنیا کا ہر باضمیر انسان جان چکا ہے کہ اربعین پر یہ حملے محض فوجی کارروائی نہیں بلکہ اسلام اور مسلمانوں کے مقدسات کے خلاف کھلی جنگ ہے۔

1:28 شام جولائی 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔