ٹی ٹی پی کے رسالے میں مفتی تقی عثمانی کو شیخ الاسلام کا لقب، تکفیری دہشتگردوں سے تعلق بے نقاب

29 جولائی, 2026 10:53

شیعیت نیوز : تکفیری دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اپنے تازہ رسالے مجلہ طالبان میں مفتی تقی عثمانی کو ایک بار پھر شیخ الاسلام کا لقب دیتے ہوئے ان کے اقوال نقل کیے ہیں اور ان کے لیے حفاظت کی دعا کی ہے جس نے پاکستانی مذہبی حلقوں میں شدید ردعمل پیدا کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ مفتی تقی عثمانی نے اپنی کتاب میں معاویہ کا دفاع کرتے ہوئے صحابیِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ہجر بن عدی رضی اللہ عنہ کو باغی قرار دیا تھا۔ حضرت ہجر بن عدی کو امام علی علیہ السلام سے محبت کے جرم میں معاویہ کی فوج نے ان کی اہلیہ سمیت شام جاتے ہوئے دورانِ سفر شہید کر دیا تھا اور ان کی حاملہ اہلیہ کا پیٹ چاک کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ شام کی حالیہ جنگ میں تکفیری دہشتگرد تنظیم داعش نے حضرت ہجر بن عدی رضی اللہ عنہ کا مزار بم دھماکے سے تباہ کیا تھا اور آج وہی تکفیری مفتی تقی عثمانی کو اپنا شیخ الاسلام کہہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سعودی دہشتگرد جارحیت، عراق بھر میں حشد الشعبی کے ہیڈکوارٹرز پر حملے، 20 مجاہدین شہید

یہ انکشاف ثابت کرتا ہے کہ حبِ امام علی علیہ السلام آج بھی 1400 سال بعد مومن اور منافق کی پہچان کرواتی ہے اور جو امام علیؑ کے محبوب صحابہ کو باغی کہے اور جن کے اقوال تکفیری دہشتگرد اپنے رسالوں میں چھاپیں، عوام خود فیصلہ کریں کہ ایسی شخصیت کا اصل تعلق کس فکر سے ہے۔

12:20 شام جولائی 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔