امریکی سعودی دہشتگرد جارحیت، عراق بھر میں حشد الشعبی کے ہیڈکوارٹرز پر حملے، 20 مجاہدین شہید
شیعیت نیوز : دہشتگرد امریکہ اور آلِ سعود کی مشترکہ جارحیت نے عراق بھر میں عوامی تحریک حشد الشعبی کی متعدد سرکاری ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم 20 مجاہدین شہید اور 32 زخمی ہوئے، ہلاکتوں کی یہ تعداد غیر حتمی قرار دی گئی ہے۔
عوامی تحریک کی اتھارٹی کے مطابق ان بزدلانہ حملوں نے بغداد، واسط، نینوا، بصرہ، کرکوک، کربلا اور دیالہ میں سہولیات کو نشانہ بنایا جس سے ہیڈکوارٹرز، فوجی گاڑیوں اور ساز و سامان کو بڑا نقصان پہنچا۔ آلِ سعود کے دہشتگردوں نے کربلائے معلی کے قریب ایک مسجد کو بھی نشانہ بنایا جو ان کی اسلام دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔
عراقی رکنِ پارلیمان زہیر شاہد الفتلاوی نے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان لوگوں کی کھلی دہشتگردانہ جارحیت ہے جن کی فطرت ہی دھوکہ دہی ہے اور جنہوں نے عراقی علاقوں اور سرکاری دفاتر کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتم الانبیاء کی امریکہ کو سخت وارننگ، ایرانی اثاثے ہاتھ لگائے تو آبنائے ہرمز مکمل بند ہو جائے گی
عراقی حقوق موومنٹ کے رکنِ پارلیمان سعود السعدی نے فوری جوابی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے افواج کے کمانڈر ان چیف سے کہا کہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور بن سلمان اور اس کے امریکی آقاؤں کو دکھائیں کہ عراق کی خودمختاری بغیر نتائج کے پامال نہیں کی جا سکتی۔
یہ حملے ثابت کرتے ہیں کہ دہشتگرد امریکہ اور آلِ سعود محورِ مزاحمت کو کمزور کرنے کے لیے مقدس مقامات اور مساجد کو بھی نشانہ بنانے سے نہیں چوکتے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ ایسی جارحیت مزاحمت کو کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط کرتی ہے۔







