خاتم الانبیاء کی امریکہ کو سخت وارننگ، ایرانی اثاثے ہاتھ لگائے تو آبنائے ہرمز مکمل بند ہو جائے گی

28 جولائی, 2026 23:21

شیعیت نیوز : خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت ترین وارننگ دی ہے کہ اگر منجمد ایرانی اثاثوں کو بحری جہازوں کے معاوضے کے لیے استعمال کیا گیا تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے دوران تباہ ہونے والے بحری جہازوں کو منجمد ایرانی اثاثوں سے معاوضہ دیا جائے گا جس پر ایران نے دوٹوک جواب دیا ہے کہ یہ اقدام کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی کمپنیاں اور ممالک اس تجویز کا خیرمقدم کر کے منجمد ایرانی اثاثے استعمال کریں گے ان کے کسی بھی جہاز کو اب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: یمنی مسلح افواج کی بڑی کارروائی، سعودی ٹینکر NCC GHAZAL کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا دیا

ماہرین کے مطابق ایران کی یہ وارننگ انتہائی سنجیدہ ہے کیونکہ پاسدارانِ انقلاب پہلے بھی آبنائے ہرمز پر اپنی عملی گرفت ثابت کر چکے ہیں اور اس اعلان کے بعد دنیا بھر کی شپنگ کمپنیاں اور ممالک ایرانی اثاثوں کے معاملے میں انتہائی محتاط رویہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔

یہ پیش رفت ثابت کرتی ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو ایک فیصلہ کن ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی حکمتِ عملی پر مکمل عمل درآمد جاری رکھا ہوا ہے اور امریکہ کی کوئی بھی چال اسے اس موقف سے نہیں ہٹا سکتی۔

12:34 صبح جولائی 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔