نوابزادہ لشکری رئیسانی کی مجلس وحدت مسلمین وفد سے ملاقات
شیعیت نیوز : سابق سینیٹر و سابق صوبائی وزیر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے سراوان ہاؤس میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد سے تفصیلی ملاقات کی۔
وفد میں علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ علی حسنین حسینی، علامہ سہیل اکبر شیرازی اور دیگر ذمہ داران شامل تھے۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کی موجودہ سیاسی و امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے واقعات، بے گناہ شہریوں کی شہادتوں اور بلوچستان اسمبلی میں پیش کئے گئے مائنز اینڈ منرلز بل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نوابزادہ لشکری رئیسانی نے اعلان کیا کہ وہ صوبے کے اہم قومی معاملات اور ساحل و وسائل کے تحفظ کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز، سیاسی و مذہبی جماعتوں اور قبائلی عمائدین کو اعتماد میں لے کر جلد ایک ہمہ گیر کانفرنس منعقد کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کا سپینہ ویلہ پولیس چوکی پر حملہ
وفد کی سراوان ہاؤس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی سے بھی غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے امن کے قیام اور صوبے کی معدنیات و قدرتی وسائل پر بلوچستان کے عوام کے پہلے حق کے اصولی موقف کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔







