ایران کے حملے عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر ہیں، علامہ رمضان توقیر

24 جولائی, 2026 12:53

شیعیت نیوز : ڈیرہ اسماعیل خان میں جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ہوئے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعۃ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی میں بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔

اس کورس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن و حدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جامعۃ النجف کے دیگر مدرسین نے محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کی۔

کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے امتحان لیا۔ اساتذہ اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔ اس کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہا اور کہا کہ ان شاء اللہ اس طرح دینِ مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔

اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت و ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ علامہ توقیر نے کہا کہ قرآن و سنت کی آگاہی اور توحید کے پختہ عقیدے کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطانِ بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن غالب آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انصار اللہ کا پاکستان کو سوالیہ پیغام: جو اپنے لیے قبول نہیں، یمن کے لیے کیوں؟

انہوں نے ان ناقدین پر تنقید کی جو ایران کی کامیابیوں سے پریشان ہو کر شیطانِ بزرگ کی خوشنودی کے لیے تنقید کرتے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔ علامہ توقیر نے واضح کیا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشت گردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔

اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور علاقے کے معززین نے شرکت کی۔ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کو انعامات سے نوازا گیا۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام بالخصوص رہبرِ شہید کے لیے دعا کی گئی۔

2:17 شام جولائی 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔