فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شیعیت نیوز : فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ملاقات کی جہاں علاقائی، دوطرفہ سیکیورٹی صورت حال، سرحدی انتظام اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں : حماس نے پاکستان کے تکفیری دہشتگردوں کے منہ پر گوبر والا جوتا مار دیا
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور دوطرفہ سیکیورٹی صورت حال، مؤثر سرحدی انتظام اور تعاون سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر داخلہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے، تنازعات میں کمی کی حوصلہ افزائی اور امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی مستقل کوششوں اور ناگزیر سفارتی کردار کو سراہا۔







