ایرانی وزیر داخلہ کا پاکستان دورہ: تجارت کو تین ارب سے بڑھا کر دس ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم

21 جولائی, 2026 10:48

شیعیت نیوز : پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اس وقت تقریباً تین ارب ڈالرز ہے، اسے بڑھا کر 10 ارب ڈالرز تک لے جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران کا اعلان: آبنائے ہرمز بند، دو آئل ٹینکر دھماکے میں آگ کی لپیٹ میں

سکندر مومنی کا یہ بیان ایران کے خبر رساں ادارہ ارنا نے رپورٹ کیا ہے۔ ارنا کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد پہنچنے پر ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کے دورے کا ایک اہم مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور مشترکہ معاہدوں، خصوصاً جون میں صدر مسعود پزشکیان کے دورۂ پاکستان کے دوران طے پانے والے سمجھوتوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینا ہے۔

ارنا کے مطابق سکندر مومنی نے کہا کہ تجارتی توسیع کے منصوبوں میں یہ بھی شامل ہے کہ ایران پاکستان سرحد سے روزانہ کم از کم دو ہزار ٹرک یا کارگو کنٹینرز کی آمد و رفت ممکن بنائی جائے۔

3:29 شام جولائی 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔