ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کا پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال

21 جولائی, 2026 10:37

شیعیت نیوز : ایرانی وزیر داخلہ اور وفد کا وفاقی وزیر محسن نقوی نے استقبال کیا اور آمد پر خیر مقدم کیا جبکہ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کو گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم موجود تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان آمد پر اپنے بھائی کو خوش آمدید کہتا ہوں، امید ہے کہ ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اچھی خبر لے کر آئے ہوں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ آپ کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا جبکہ علاقائی صورتحال پر بھی پیش رفت کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قم المقدسہ میں شہید رہبر انقلاب کے تعزیتی جلسے کا انعقاد

ایرانی وزیر داخلہ کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد میں گورنر جنرل سیستان بلوچستان، نائب وزیر داخلہ، نائب وزیر اربن ڈویلپمنٹ ٹرانسپورٹ، نیشنل ایرانی آئل کمپنی کے سربراہ، وزیر زراعت کے خصوصی نمائندے اور دیگر اعلی حکام شامل ہیں۔

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

5:33 شام جولائی 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔