قم المقدسہ میں شہید رہبر انقلاب کے تعزیتی جلسے کا انعقاد
شیعیت نیوز : عالم تشیع کے عظیم مرجع تقلید اور امت اسلامی کے عظیم الشان قائد آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہای (قدس سرہ) اور ان کے شہید اہل خانہ کی یاد میں قم المقدسہ میں ایک تعزیتی جلسے کا انعقاد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : اربعین اور انقلاب دونوں ایک دوسرے کے تکمیلی محاذ ہیں، حجت الاسلام علی رضا پناہیان
اس تعزیتی جلسے کا انعقاد حوزہ ہائے علمیہ کے بین الاقوامی شعبوں، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے بین الاقوامی اداروں، عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی، عالمی مجلس اہل بیت، اسلامی ثقافت و روابط کی تنظیم اور حج و زیارت میں ولی فقیہ کے نمائندہ دفتر کی جانب سے کیا گیا جو سنیچر 18 جولائی 2026 کو نماز مغرب و عشاء کے بعد قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم کے شبستان امام خمینی میں منعقد ہوا۔
جلسے میں حوزۂ علمیہ کے علماء و اساتذہ، غیر ایرانی طلباء و طالبات اور عوام کی مختلف طبقوں نے شرکت کی۔ روحانی ماحول میں قرآن کریم کی تلاوت اور مرثیہ خوانی کے ذریعے امت اسلامی کے رہبر شہید کی یاد کو تازہ کیا گیا۔







