وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا وفد شہید رہبر کے مراسم میں شرکت کر کے واپس

20 جولائی, 2026 10:23

شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا سید ضیا ءالحسن نجفی نے کہا ہے کہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی ہدایت پر وفاق اور حوزہ علمیہ جامعة المنتظر کے اعلیٰ سطحی وفدنے شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مراسمِ تشییع، نمازِ جنازہ اور تعزیتی تقریبات میں شرکت کرکے پاکستان عوام کی طرف سے ایرانی قوم کی بہادری شجاعت اور استقامت کی تحسین کی اور انہیں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہا دنیا بھر سے علمائے کرام اور وفود کی شرکت نے اتحاد امت کے بہترین گلدستے کا منظر پیش کیا۔ وطن واپسی پر حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں میڈیا ٹیم سے گفتگو میں انہوں نے کہا رئیس الوفاق المدارس آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی نمائندگی مجھ سمیت مولانا ڈاکٹر سید محمد نجفی، مولانا محمد تحسین اور مولانا لعل حسین توحیدی پر مشتمل وفد نے کی۔

یہ بھی پڑھیں : کیا دینی مدارس میں پڑھنے والے معصوم بچے اور بچیاں لاوارث ہیں؟

وفد نے دورہ ایران کو اپنے روحانی، علمی اور سفارتی نوعیت کے اس اہم دورے کو امت مسلمہ کے اتحاد، دینی روابط کے استحکام اور شہداء کی یاد کو زندہ رکھنے کی ایک اہم کاوش قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا تہران میں وفد نے شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی کے عظیم الشان الوداعی مراسم میں شرکت کی جہاں لاکھوں سوگواران نے عقیدت و احترام کے ساتھ شہید رہبر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وفد نے مختلف مواقع پر آیت اللہ محسن قمی ،دفتر مقامِ معظمِ رہبری میں معاون امورِ بین الاقوامی اور عضو مجلس خبرگان رہبری آیت اللہ رمضانی رئیس مجمع جہانی اہل البیت، آیت اللہ علی رضا اعرافی رئیس حوزہ علمیہ قم المقدس،و عضو مجلس خبرگان رہبری، آیت اللہ شیخ محمد حسن اختری، ڈاکٹر علی عباسی رئیس جامعہ المصطفیٰ العالمیہ اور دیگر ممتاز علماء سے ملاقاتیں کیں اور صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی جانب سے تعزیت، سلام اور نیک تمناوں کا پیغام پہنچایا۔

3:35 صبح جولائی 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔