شہید سلیمانی اور ابو مہدی المهندس عراق کی عزت کی علامت، امریکی افواج کو نکالیں گے، شیخ اکرم الکعبی

17 جولائی, 2026 09:16

شیعیت نیوز : عراق کی مزاحمتی تنظیم النجباء کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے امریکی صدر دہشتگرد ٹرمپ کی جانب سے عراقی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران قومی شخصیات اور مقدسات سے متعلق مبینہ توہین آمیز بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ابو مہدی المهندس اور شہید قاسم سلیمانی عراق اور مزاحمت کی علامت ہیں، جبکہ قابض افواج کو ملک سے نکال کر رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی آرمی کا “صاعقہ” آپریشن: بحرین اور کویت میں امریکی فوجی مراکز پر ڈرون حملے

شیخ اکرم الکعبی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید ابو مہدی المهندس، شہید قاسم سلیمانی اور دیگر شہداء عراق اور محور مزاحمت کے لیے عزت، وقار اور سربلندی کی علامت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس دہشتگرد ٹرمپ اور ان کی حکومت عراق کے لیے باعث شرمندگی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ براہ راست سرمایہ کاری کے نام پر عراق کے تیل اور قدرتی وسائل پر قبضہ جمانا چاہتا ہے، تاہم یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

10:24 صبح جولائی 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔