صبر کا مطلب انتقام سے دستبرداری نہیں، سید مصطفی حسینی خامنہ ای

14 جولائی, 2026 22:21

شیعیت نیوز : شہید رہبر انقلاب اسلامی کے فرزند ارشد آیت اللہ سید مصطفی حسینی خامنہ ای نے کہا ہے کہ عظیم سانحے پر صبر کا مطلب یہ نہیں کہ دنیا کے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی یا ان سے مقابلہ روک دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ سید ساجد علی نقوی کا جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے رئیس سے ملاقات

مصلائے امام خمینی میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآنی تعلیمات میں صبر کا مطلب یہ ہے کہ انسان بڑی مصیبت کو اس طرح برداشت کرے کہ وہ اپنے روشن راستے کو درست انداز میں جاری رکھ سکے اور اپنے آخری ہدف تک پہنچنے کے لیے ثابت قدم رہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صبر کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ بڑے جرائم میں ملوث دنیا کے شرپسند عناصر کے خلاف انتقام اور مقابلے سے دستبردار ہوا جائے۔

انہوں نے شہید رہبر انقلاب اسلامی کی تشییع جنازہ میں عوام کی وسیع شرکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ توحید کا ایک عظیم مظہر تھا۔

12:11 صبح جولائی 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔