علامہ سید ساجد علی نقوی کا جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے رئیس سے ملاقات
شیعیت نیوز : قم (ایران) میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے رئیس حجۃ الاسلام والمسلمین آقائی علی عباسی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
اس موقع پر آقائی علی عباسی اور دیگر معزز رفقاء نے علامہ سید ساجد علی نقوی کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے مشرق وسطیٰ کے موبائل نیٹ ورکس ہیک کر لیے، امریکی اہلکاروں کی لوکیشن ٹریک
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ قم المقدسہ کے دفتر کے رفقاء نے جامعۃ المصطفیٰ میں زیر تعلیم طلباء کو درپیش مختلف مسائل اور امور پر علامہ سید ساجد علی نقوی کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔








