صہیونی میڈیا کا دعویٰ: سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شمولیت کے لیے تیار

14 جولائی, 2026 12:21

شیعیت نیوز : صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے دعوی کیا ہے کہ سعودی حکام نے واشنگٹن کو پیغام دیا ہے کہ وہ ابراہم معاہدوں میں شمولیت کے معاملے پر دوبارہ غور کرنے کے لیے تیار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے اس سلسلے میں دو شرائط پیش کی ہیں۔ پہلی شرط یہ ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اقتدار سے الگ ہوں، جبکہ دوسری شرط ان کے انتہا پسند وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹریچ کی مقبوضہ مغربی کنارے میں پالیسیوں اور اقدامات کا خاتمہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران کا آپریشن نصر2 کے تیسرے مرحلے میں اردن کے امریکی اڈے پر میزائل حملہ

اسرائیل ہیوم نے دعوی کیا ہے کہ یہ شرائط سعودی حکام کی جانب سے واشنگٹن کو بھیجے گئے ان پیغامات کا حصہ ہیں، جن میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے مستقبل کے امکانات پر بات کی گئی ہے۔

2:10 شام جولائی 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔