سپاہ پاسداران کا آپریشن نصر2 کے تیسرے مرحلے میں اردن کے امریکی اڈے پر میزائل حملہ

14 جولائی, 2026 11:14

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن نصر2 کے تیسرے مرحلے میں اردن کے ایک ہوائی اڈے پر موجود امریکی اہم تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

سپاہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی "یا لثارات الحسینؑ” کے رمز کے ساتھ انجام دی گئی، جس کا مقصد ان امریکی عناصر کو نشانہ بنانا تھا جو ایران کے خلاف حملوں کے لیے اس اڈے کو استعمال کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ سید ساجد علی نقوی سے جامعہ جعفریہ جنڈ کے طلبہ کی ملاقات

سپاہ پاسداران نے اردنی عوام سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ ایران کی لڑائی اردن کے عوام سے نہیں بلکہ ان امریکی قوتوں سے ہے جو خطے میں جارحانہ کارروائیوں میں شریک ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سحرگاہ کے وقت آپریشن نصر2 کے دوران اردن کی سرزمین پر موجود ایک ایسے امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے ایران کے خلاف حملے کیے گئے تھے۔

سپاہ کے مطابق امریکی اڈوں کا استعمال خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے اور ان مراکز کو نشانہ بنانا دفاعی کارروائیوں کا حصہ ہے۔

12:47 شام جولائی 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔