کوئی اسلامی ملک ایران کی مدد کرنے والا نہیں، ڈاکٹر معید پیرزادہ

13 جولائی, 2026 16:42

شیعیت نیوز : ڈاکٹر معید پیرزادہ نے ایران کی موجودہ صورتحال پر اہم تجزیہ پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی اسلامی ملک نے ایران کے ساتھ ہمدردی نہیں کی اور نہ ہی ایران کی کوئی مدد کی ہے۔

اگر کوئی ایران کی مدد کرتا نظر آ رہا ہے تو وہ سراب ہے۔ دراصل انہوں نے اپنا الو سیدھا کیا ہے۔ ایران کی کسی نے مدد نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں : ہمارے پاس متعدد آپشنز موجود ہیں، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، انصار اللہ

ڈاکٹر معید پیرزادہ نے مزید کہا کہ جب سعودی عرب اور قطر نے آبنائے ہرمز میں امریکی نیوی کے بنائے ہوئے نئے راستے سے جہاز گزارنے کی کوشش کی تو اصل میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی اور ایران کے اس آبی گزرگاہ پر کنٹرول کا چیلنج کیا۔

یہ ایران کے ساتھ ہمدردی نہیں بلکہ دشمنی تھی۔ اس لئے سعودی اور قطری جہازوں پر ایران کے حملوں کی سمجھ آتی ہے۔

10:14 شام جولائی 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔