ہمارے پاس متعدد آپشنز موجود ہیں، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، انصار اللہ

13 جولائی, 2026 16:35

شیعیت نیوز : یمن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران کے خلاف امریکی صہیو نی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایران کے اپنے دفاع کے مکمل حق اور امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کے حق پر تاکید کرتے ہیں۔

یمن کے مطابق ایران کے خلاف جارحیت کا تسلسل حملہ آوروں اور عالمی معیشت دونوں کو نقصان پہنچائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی اڈوں پر ایرانی جوابی حملوں کے بڑے نقصان کی تصاویر سامنے

یمن نے واضح کیا کہ وہ میدان جنگ میں اتحاد کے اصول کے تحت ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے مسلسل رابطہ جاری ہے۔

دوسری جانب ایرانی فوج نے جنوبی علاقوں پر امریکی جارحیت کے جواب میں کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملوں کی نئی لہر کی ہے۔

10:14 شام جولائی 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔