رہبرِ شہید کی خدمات امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

13 جولائی, 2026 15:22

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر بلوچستان علامہ سہیل اکبر شیرازی اور دیگر رہنماؤں نے رہبر شہید حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ کی یاد میں منعقدہ تقریب حسن قرات اور تلاوت قرآن مجید میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : خاتم الانبیاء سینٹرل کمانڈ کا سخت انتباہ: آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی

تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے رہبرِ شہید کی دینی، علمی، فکری اور انقلابی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ رہبرِ شہید حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ نے اپنی پوری زندگی اسلام، امتِ مسلمہ، مظلوم اقوام اور مقاومت کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی بصیرت، استقامت اور قیادت ہمیشہ ملتِ اسلامیہ کے لیے مشعلِ راہ رہے گی، جبکہ ان کی جدوجہد، افکار اور انقلابی مشن آنے والی نسلوں کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔

تقریب کے اختتام پر تمام مسالک و مکاتب فکر کے علماء کرام نے اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے نماز با جماعت ادا کی۔

بعد ازاں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر بلوچستان علامہ سہیل اکبر شیرازی، آفتاب علی، حبیب علی اور حسنین نے لاشاری قبیلے کے سردار جلال خان لاشاری کے بھتیجے سردارزادہ حیربیار خان لاشاری کے انتقال پر ان کے والد سردارزادہ شہباز خان لاشاری و دیگر ورثاء سے تعزیت کی، فاتحہ خوانی اور دلی افسوس کا اظہار کیا۔ وفد نے مرحوم کے ایصال ثواب، بلندیٔ درجات اور مغفرت کے لیے دعا کی جبکہ سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر میر ربنواز لاشاری بھی موجود تھے۔

4:03 شام جولائی 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔