خاتم الانبیاء سینٹرل کمانڈ کا سخت انتباہ: آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی
شیعیت نیوز : ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکہ کی آبنائے ہرمز میں بار بار کی جارحیت اور مداخلت نے علاقائی سلامتی، بین الاقوامی تجارت اور تیل کے ٹینکروں کی آمدورفت کو شدید خطرات میں ڈال دیا ہے۔
بدقسمتی سے بعض علاقائی ممالک کی تعاون نے بھی جنگ پھیلنے کے خطرے کو بڑھا دیا ہے۔
اس لیے ہم اعلان کرتے ہیں کہ آبنائے ہرمز کے انتظام میں امریکہ کی کسی بھی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : یمن کی جنگ بندی ختم، انصار اللہ: سعودی عرب نے اپنی قبر خود کھودی
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج امریکہ کی جارح فوج کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیں گی۔
علاقائی ممالک کے رہنماؤں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعاون اور اس کی جارح فوج کو لاجسٹک سپورٹ دینا ایران کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے خلاف جنگ کا اعلان ہے۔
علاقے میں جنگ پھیلنے کی ذمہ داری امریکہ اور اس کے ساتھ تعاون کرنے والے ممالک پر ہوگی۔







