رہبرِ معظم آیت اللہ مجتبی خامنہ ای کا پیغام: شہید رہبر کا خون انتقام کا مطالبہ کرتا ہے
شیعیت نیوز : ہماری قوم کا مطالبہ انتقام ہے اور یہ یقیناً انجام پانا چاہیے۔ عنقریب دنیا کے آزاد لوگ اس الٰہی مہم کا ایک ایک حصہ ادا کریں گے۔
ہم اپنے شہید پیشوا سے عرض کرتے ہیں: اے مظلوم شہید! اے سرفراز مظلوم! اے اللہ کے نیک بندے! اب جبکہ ہم آنسو بھری آنکھوں اور ٹوٹے دلوں کے ساتھ آپ کے جسم سے رخصت ہو رہے ہیں، ہم آپ سے عہد کرتے ہیں کہ آپ کے مکتب کی حفاظت کریں گے اور اس سیدھے راستے پر جو آپ نے ہمیں دکھایا، استقامت کے ساتھ چلیں گے، اور اس راہ میں مشکلات سے نہیں گھبرائیں گے، اور آپ کی طرح الٰہی بشارتوں اور وعدوں پر دل باندھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : تکفیری مولوی ظہیر احتشام الہی کے یہودیوں کے ساتھ واضح روابطہ! سوشل میڈیا پر وائرل ثبوت
ہم عہد کرتے ہیں کہ آپ کے پاک خون اور ان دو جنگوں کے تمام شہداء کا انتقام ان مجرم قاتلوں اور بےآبرو افراد سے لیں گے۔ یہ انتقام ہماری قوم کا مطالبہ ہے اور یہ یقیناً انجام پانا چاہیے۔
یہ جنایتکار، جن کی فہرست اوّل سے آخر تک موجود ہے، مرگِ آرام اور بسترِ مرگ کی آرزو کو اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ معاملہ میرے یا دیگر ذمہ داران کے وجود پر موقوف نہیں ہے۔
خواہ ہم ہوں یا نہ ہوں، یہ حقیقت ضرور رونما ہوگی اور عنقریب دنیا بھر میں آزاد لوگوں میں سے کچھ افراد اس الٰہی مہم کا کوئی نہ کوئی حصہ انجام دیں گے۔







