امریکہ کے ساتھ صلح کا کوئی سوال ہی نہیں، سید علی خمینی

11 جولائی, 2026 10:12

شیعیت نیوز : حجت الاسلام والمسلمین سید علی خمینی نے شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم رہنما کی شہادت پر گفتگو کرنا ان کے لیے آسان نہیں، کیونکہ یہ سانحہ اب بھی ناقابل یقین محسوس ہوتا ہے۔

بانی انقلاب اسلامی امام خمینی کے پوتے نے کہا کہ اگر دنیا میں کسی کو ہمیشہ باقی رہنا ہوتا تو امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام، امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام سب سے پہلے باقی رہتے، لیکن دنیا عارضی ہے اور اس مصیبت میں صبر و استقامت ہی واحد راستہ ہے۔

سید علی خمینی نے کہا کہ رہبر شہید ایسے وقت میں شہید ہوئے جب ایران ایک سخت جنگ کا سامنا کر رہا تھا اور دشمن چند دنوں میں اسلامی جمہوریہ کا خاتمہ چاہتا تھا، لیکن ایرانی عوام کی استقامت نے تمام اندازے غلط ثابت کر دیے۔ دشمن کی امید تھی کہ عوام نظام سے دور ہو جائیں گے، مگر ایرانی قوم نے میدان میں آ کر ثابت کر دیا کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کسی بیرونی طاقت کو نہیں کرنے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، صہیونی حکومت اور مغربی ممالک اپنی تمام سیاسی، فوجی اور میڈیا طاقت کے ساتھ میدان میں اترے، لیکن آج دنیا کا کوئی معتبر تجزیہ کار یا تحقیقی ادارہ یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ امریکہ اس جنگ میں کامیاب ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے مفاہمتی یادداشت کی شق 9 کی خلاف ورزی کی، ایرانی وزیر خارجہ

سید علی خمینی نے کہا کہ اس جنگ نے ثابت کر دیا کہ جنگ کی قیمت ضرور ہوتی ہے، لیکن اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ جنگ کا خوف خود جنگ سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران مذاکرات کی بات کرتا ہے تو اس کا مطلب ہرگز امریکہ کے ساتھ صلح نہیں، کیونکہ مذاکرات بھی جنگ کا ایک میدان ہیں۔

سید علی خمینی نے کہا کہ جو شخص امریکہ کو دوستی کا پیغام بھیج کر انقلاب اسلامی کے اصولوں سے دستبردار ہونا چاہے، وہ صحیح راستے پر نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ واقعات کے بعد ایرانی عوام اور امریکہ کے درمیان دشمنی پہلے سے زیادہ گہری ہوگئی ہے اور یہ واقعہ کبھی بھی ایرانی قوم کی یادداشت سے محو نہیں ہوگا۔

سید علی خمینی نے ایران، عراق اور دیگر اسلامی ممالک کے عوام کی جانب سے شہید رہبر انقلاب کو خراج عقیدت پیش کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس محبت نے امت اسلامی کے باہمی رشتوں کو مزید مضبوط کیا ہے۔

11:23 صبح جولائی 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔