برطانوی اور امریکی رپورٹس: آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت تقریباً رک گئی

11 جولائی, 2026 10:01

شیعیت نیوز : برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ علاقائی پیش رفت کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری سلامتی کو لاحق خطرات اب بھی بلند ترین سطح پر برقرار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ادارے نے اپنے تازہ انتباہ میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حمل کو درپیش سکیورٹی خطرات میں کوئی کمی نہیں آئی اور صورت حال بدستور انتہائی حساس ہے۔

ادھر امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے بین الاقوامی بحری جہاز رانی کے اعداد و شمار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ حالیہ واقعات کے بعد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی تقریباً مکمل طور پر رک گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب ایروانی: قرارداد 2231 اب قانونی حیثیت کھو چکی ہے

رپورٹ کے مطابق اس وقت آبنائے ہرمز میں محدود بحری نقل و حرکت صرف شمالی حصے میں قائم اس راستے تک محدود ہے، جہاں سے گزرنے کی اجازت ایران کی جانب سے دی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب امریکی فوج نے مسلسل دو راتوں تک ایران کے مختلف علاقوں میں درجنوں مقامات کو نشانہ بنایا۔ اس کے بعد ایران کی مسلح افواج نے امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے ردعمل میں خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر وسیع حملے کیے۔

11:23 صبح جولائی 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔