عراق میں شہید رہبر کی تشییع: امریکہ مخالف نعروں سے فضا گونج اٹھی، خونخواہی کا مطالبہ
شیعیت نیوز : عراق میں شہید امت اسلامی امام خامنہ ای رہ کے جنازے کا شاندار استقبال، امریکہ مخالف نعروں سے فضا گونج اٹھی، خونخواہی کا مطالبہ۔
نجف اشرف میں 6 کلومیٹر طویل راستے پر 7 گھنٹے جاری رہنے والے جلوس جنازہ کے بعد پاکیزہ جسد کو حرم امام علی (ع) میں لایا گیا جہاں نماز جنازہ پڑھائی گئی، جس کی امامت آیت اللہ حکیم نے کی۔ اس دوران امریکہ مخالف نعرے اور شعار بلند کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران: امریکہ کی جنگ بندی خلاف ورزی کا جواب، بحرین اور کویت میں 85 امریکی تنصیبات نشانہ
اب پاکیزہ جسم کربلا کی طرف روانہ ہو چکا ہے، جہاں لاکھوں عراقی اس کے استقبال کے لیے موجود ہیں۔ 5 کلومیٹر اور 800 میٹر طویل راستے پر ہجوم کی وجہ سے یہ سفر مغرب کی اذان تک جاری رہے گا۔
عراقیوں کا کہنا ہے کہ وہ شہید قائد امت کے خون کا بدلہ لینے کے نعرے کے ساتھ اس الوداعی تقریب کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔







