ٹرمپ اور نیتن یاہو واجب القتل قرار، مجلس خبرگان رہبری کا سخت بیانیہ

28 جون, 2026 07:50

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس خبرگان رہبری نے اپنے تازہ ترین بیانیے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو واجب القتل قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو بھی یہ اقدام انجام دینے کا اختیار رکھتا ہو اس پر واجب ہے کہ انہیں جہنم واصل کر دے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے سیاسی و تزویراتی کامیابیاں حاصل کیں، اسرائیل ناکام اور تنہا ہوا، اردنی تجزیہ کار

یہ بیانیہ دس نکات پر مشتمل ہے جس کے دوسرے نکتے میں کہا گیا ہے: "جارح کا تعین کرنا اور حالیہ تھونپی گئی جنگ میں بھیانک جرائم کا ارتکاب کرنے والے واجب القتل عناصر خاص طور پر امریکہ کا جرائم پیشہ صدر اور صیہونی رژیم کا نجس وزیراعظم کو عیاں کرنا اور انہیں سزا دینا اور امام شہید امت (شہید سید علی خامنہ ای) کے خون کا انتقام لینا کسی صورت چشم پوشی اور بے توجہی کا شکار نہ ہو اور ہر مکلف (شرعی ذمہ دار) شخص جو ان تک رسائی رکھتا ہو، پر واجب ہے کہ ان مجرمین کو جہنم واصل کرے۔”

یاد رہے: مجلس خبرگان رہبری (ایکسپرٹس کونسل) ایک اہم شرعی ادارہ ہے جو مجتہدین پر مشتمل ہے۔ اس کی بنیادی ذمہ داری ولی فقیہ کا انتخاب اور ان کی نگرانی ہے۔ تمام اراکین مجتہد ہیں اور وہ مسلسل جائزہ لیتے رہتے ہیں کہ ولی فقیہ میں وہ شرائط باقی ہیں یا نہیں جن کی بنیاد پر انہیں شرعی طور پر ولی امر مسلمین کے اختیارات حاصل ہوتے ہیں۔

8:58 صبح جون 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔