نماز اول وقت کی اہمیت کو ملحوظ رکھتے ہوئے عزاداری کے پروگراموں کو منظم کیا جائے، آیت اللہ العظمیٰ سیستانی

18 جون, 2026 17:09

شیعیت نیوز : آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے سوال کیا گیا کہ کیا عزاداری حضرت امام حسین علیہ السلام کی خاطر نماز اول وقت میں تاخیر کی جا سکتی ہے؟

اس کے جواب میں انہوں نے فرمایا: "مناسب اور شایستہ یہ ہے کہ نماز اول وقت میں پڑھی جائے، اور عزاداری کی مجالس و پروگرام اس انداز سے ترتیب دیے جائیں کہ نماز کے اوقات میں مزاحمت اور رکاوٹ کا سبب نہ بنیں۔”

یہ بھی پڑھیں : عزاداری امام حسینؑ ارادۂ الٰہی ہے، اسے ختم نہیں کیا جا سکتا، مولانا سید کلب جواد نقوی

آیت اللہ سیستانی کے اس جواب سے واضح ہوتا ہے کہ اگرچہ عزاداری سید الشہداء علیہ السلام عظیم شعائر میں سے ہے، تاہم نماز اول وقت کی اہمیت کو ملحوظ رکھتے ہوئے عزاداری کے پروگراموں کو اس طرح منظم کیا جانا چاہیے کہ نماز بروقت ادا کی جا سکے۔

6:26 شام جون 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔