قرارگاہ خاتم الانبیاء کا صہیونی رجیم کو سخت انتباہ: جنگ بندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی

17 جون, 2026 12:20

شیعیت نیوز : قرارگاہ مرکزی خاتم الانبیاء نے قابض، جارح اور نسل پرست صہیونی رجیم کو ایک سخت انتباہ جاری کیا ہے۔

انتباہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کی طرف سے جنگ کے خاتمے کے اعلان کے باوجود صہیونی فوج نے گذشتہ دو دنوں کے دوران جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی 84 بار خلاف ورزی کی ہے اور لبنانی عوام کے خلاف جرائم اور قتل عام جاری رکھا ہوا ہے۔

قرارگاہ خاتم الانبیاء نے واضح کیا کہ اگر صہیونی رجیم نے فوری طور پر اپنی شرارتوں کا خاتمہ نہ کیا تو اسے ایران کی طاقتور مسلح افواج کے سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : دہشتگرد نیتن یاہو کی حماقت نے ایران کو فائدہ پہنچا دیا

یہ انتباہ ایران کی طرف سے دہشت گرد صہیونی رجیم کو ایک واضح پیغام ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایرانی مسلح افواج ہمیشہ کی طرح لبنان اور محور مزاحمت کے دفاع کے لیے مکمل تیار ہیں۔

1:29 شام جون 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔